Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مکان وغیرہ میں بوقت پیشاب قبلہ رخ ہونا

Fatwa no.
473-WAT
Issued
21 جمادی الاخرى 1443ھ / 25 جنوری 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک شخص کہتا ہے کہ پچھلا حصہ کپڑے سے ڈھک کر قبلے کو پیٹھ کیے ہوئے پیشاب کرنا، جائز ہے اور دوسرا شخص کہتا ہے کہ پیشاب کرتے وقت قبلے کو رخ یا پیٹھ کرنا، دونوں نا جائز ہیں، چاہے پچھلا حصہ کپڑے سے ڈھکا ہوا ہو۔ سوال یہ ہے کہ یہ مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے یا نہیں؟

Answer (beginning)

احناف کے نزدیک حکم یہ ہے کہ کھلا میدان ہو یا گھر وغیرہ کے واش رومز و چار دیواری ہو ، پیشاب وغیرہ کرتے وقت قبلے کی طرف رخ یا پیٹھ کرنا، چاہے پچھلا حصہ کپڑے سے ڈھکا ہوا ہو، مکروہ تحریمی یعنی حرام کے قریب اور گناہ ہے بلکہ قبلے کی سمت میں دونوں جانب 45 ڈگری کے اندر اندر بھی اِس حالت میں قبلے کو منہ یا پیٹھ کرنا، نا جائز ہے، جیسے نماز میں قبلہ رخ سے 45 ڈگری کے اندر اندر ہوں، تو قبلہ رخ ہی مانا جاتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.