Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا
- Fatwa no.
- 451-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟
Answer (beginning)
شرعی طور پہ مرد کو دوسری شادی کرنے کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں، البتہ جس ملک میں رہتے ہوں ، وہاں اگر یہ قانون ہو کہ دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے، تو پھر قانونی دشواریوں سے بچنے کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لے لی جائے، کیونکہ غیر قانونی کام کے مر تکب ہو کر پکڑے جانے کی صورت میں یا تو جھوٹ بولنا پڑے گا یار شوت دینی پڑے گی یا گرفتاری وغیرہ کی صورت میں ذلت اٹھانا پڑے گی، اور شریعت مطہرہ ان کاموں کی اجازت نہیں دیتی۔ البتہ اگر کسی نے پہلی زوجہ سے اجازت لئے بغیر دوسرا نکاح کر لیا، تو بقیہ شرائط مکمل ہونے کی صورت میں نکاح ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.