Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرض کی پہلی رکعت میں سورت ملانابھولااورتیسری میں یادآیا

Fatwa no.
427-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک شخص نے عصر کی پہلی رکعت میں سورت فاتحہ پڑھی، لیکن سورت ملانا بھول گیا، پھر اسے تیسری رکعت میں یاد آیا، تو اس نے تیسری رکعت میں سورت فاتحہ کے ساتھ سورت ملالی، تو اب اس کے لئے کیا حکم ہوگا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر اس نے آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو نماز درست ہو گئی ، ورنہ نماز واجب الاعادہ ہو گی، یعنی اس نماز کو دوہر انا واجب ہو گا، کیونکہ پہلی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا واجب تھا تو جب وہاں سورت نہ ملائی تو واجب چھوٹ گیا، اور واجب اگر بھولے سے چھوٹ جائے تو سجدہ سہو واجب ہوتا ہے،اگر سجدہ سہو نہ کیا جائے تو نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے۔ وَاللهُ أَعْلَمُ عَدَدَ جَل وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِيهِ وَسَلَّم كتبه المتخصص فی الفقه الاسلامی عبده المذنب محمد نوید چشتی عفی عنه Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaohlesunnat.net Dar-ul-Ifta…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.