Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اپنی بکریوں کے ساتھ کسی کی بکری آگئی
- Fatwa no.
- 421-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زید بکریاں چرانے گیا ہوا تھا کہ واپسی پر اس کی بکریوں کے ساتھ ایک بکری کا بچہ بھی آگیا، جو اس کا نہیں تھا، تواب کیا حکم ہو گا ؟
Answer (beginning)
صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ ممکنہ صورت میں اس کے مالک کو تلاش کرے، عموما گاؤں دیہاتوں میں کسی کے ریوڑ میں سے کچھ گم جائے، تو اس کا مالک ڈھونڈتا ہے اور مختلف جگہ اعلان کرواتا ہے اور یوں اصل مالک تک پہنچنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا، تو اس طرح اصل مالک کو تلاش کر کے اس تک پہنچائے اور اگر وہ نہ رہا ہو ، تو اس کے ورثاء تک پہنچائے اور اگر تشہیر کرنے اور مالک کو ڈھونڈنے کی کوشش کے باوجود مالک کا کسی طرح پتا نہ چل سکا اور یوں ہی مالک کی تلاش و انتظار میں اتنی مدت گزر جائے کہ ظن غالب ہو جائے کہ اب وہ اس کی تلاش نہیں کر رہا ہو گا، تو اسے مالک کی طرف سے کسی فقیر شرعی پر صدقہ کر دے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.