Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعدزیارت سے صحابی ہوگایانہیں؟
- Fatwa no.
- 406-WAT
- Issued
- 15 جمادی الاخرى 1443ھ / 19 جنوری 2022
Question
بوگایانہیں؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) صحابی اسے کہتے ہیں جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایمان کی حالت میں دیکھا ہو اور ایمان کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوا ہو ، تابعین کے دور سے لیکر آج تک جن لوگوں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظاہری آنکھوں سے دیدار کیا ہو تو کیا ان کو صحابی کہہ سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
تابعین سے لیکر آج تک جن لوگوں نے حالت بیداری میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے اسے صحابی نہیں کہہ سکتے۔ صحابی اسی کو کہتے ہیں کہ جو ایمان کی حالت میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عالم ملک ( دنیاوی عالم میں زیارت کرے اور ایمان پر ہی اس کی وفات ہو جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جو کوئی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتا ہے، وہ عالم ملکوت میں ہوتی ہے (جس کا تعلق اس عالم ملک سے نہیں ) اور اس عالم میں زیارت کرنے سے انسان صحابی نہیں ہو تا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.