Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میک اپ کے ساتھ نمازاداکرنا
- Fatwa no.
- 393-WAT
- Issued
- 26 جمادى الأولى 1443ھ / 31 دسمبر 2021
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی اسلامی بہن نے میک اپ کرنے سے پہلے وضو کیا تھا۔ تو کیا اب اسے نماز سے پہلے میک اپ ریموو کر کے دوبارہ وضو کر کے نماز پڑھنا ہو گی ؟ یا میک اپ کے ساتھ بھی نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
Answer (beginning)
اگر وضواب تک قائم ہے تو اسی وضو سے نماز پڑھنے میں حرج نہیں۔ اگر آپ کو یہ کنفیوژن ہے کہ میک اپ ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں تو یہ جان لیجیے کہ پاک اشیاء سے جائز طریقے سے میک اپ کر کے نماز پڑھنا جائز بلکہ افضل ہے۔ البتہ ناپاک اشیاء ( مثلا حرام جانور کی چربی ملی کسی چیز کے ساتھ میک اپ کیا ہو ( اور نجاست بقدر مانع ہو یعنی در ہم سے زائد تو ایسے میک اپ کے ساتھ نماز ہی نہیں ہو گی۔ اور اگر درہم کی مقدار نجاست ہو تو اس کا دھونا واجب اور اسی طرح نماز پڑھ لی تو نماز واجب الاعادہ (اس کا لوٹانا واجب) اور اگر در ہم سے کم ہو تو پاک کر ناسنت اور ایسے ہی نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی لیکن اعادہ مستحب ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.