Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حالت حیض میں گھٹلیوں پراورادووظائف پڑھنا
- Fatwa no.
- 386-WAT
- Issued
- 25 جمادى الأولى 1443ھ / 30 دسمبر 2021
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) (1) کھجور یا الی کی گھٹلیوں کے ذریعہ گن کر مختلف اوراد و وظائف پڑھے جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ حیض کی حالت میں عورت ان کھیلیوں کو چھو سکتی ہے یا نہیں ؟ (2) اور دوسرا یہ کہ عورت حیض کی حالت میں اوراد و وظائف پڑھ سکتی ہے ؟
Answer (beginning)
(1) عورت حیض کی حالت میں کھجور یا املی کی ان گھٹلیوں کو چھو سکتی ہے، جن پر لوگ مختلف اوراد ووظائف پڑھتے ہیں، کیونکہ انہیں چھونے کی ممانعت کی کوئی وجہ نہیں۔ (2) اولاً یہ بات ذہن نشین رہے کہ عورت کا ایام حیض و نفاس میں زبان سے قرآن پاک کی تلاوت کرنا، ناجائز و حرام اور گناہ ہے۔ البتہ وہ آیات، جو ذکر و ثناء، مناجات و دعا پر مشتمل ہوں، انہیں تلاوت کی نیت کئے بغیر ذکر و دعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے، لیکن ان میں بھی جن آیتوں یا سورتوں کے شروع میں لفظ ” قل “ ہے ، ان میں لفظ ” قل “ چھوڑ کر باقی پڑھ سکتی ہے ، لفظ قل کے ساتھ نہیں پڑھ سکتی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.