Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پہلی صف کا ایثار کرنا
- Fatwa no.
- 361-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) پہلی صف میں نوجوان بالغ ہوں اور پیچھے والی صف میں بزرگ حضرات کھڑے ہوں، تو کیا ادب یہ ہے کہ نوجوان پیچھے چلے جائیں اور بزرگ حضرات کو انگلی صف میں جگہ دے دیں یا وہ اپنی صف نہ چھوڑیں اور ثواب کے کام میں ایثار نہ کرنے کے حکم پر عمل کریں ؟ ایک دو بزرگ باتیں کرتے ہیں کہ ہمارے ادب کی وجہ سے چھوٹوں کو پیچھے آنا اور ہمیں آگے جگہ دینی چاہیے۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں بالغ نوجوان یا بزرگ حضرات میں سے جو پہلے انگلی صف میں آجائے ، تو اس صف میں نماز اس کا حق ہے۔ بعد میں آنے والے بزرگ حضرات کا یہ کہنا کہ ان نوجوانوں کو ہمارے ادب کی وجہ سے پیچھے آجانا اور ہمیں آگے جگہ دینی چاہیے ، درست نہیں ہے۔ ایسے بزرگوں کو چاہیے کہ نماز کے لیے جلدی آئیں اور پہلے ہی سے اگلی صف میں بیٹھیں۔ البتہ اگر کوئی نوجوان اپنی خوشی و مرضی سے کسی بڑی عمر والے یا عالم دین کو اپنی جگہ کھڑا کر دے اور خود پیچھے چلا جائے، تو اسے اس کا اختیار ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.