Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسافر قصر کرنے کے بجائے پوری نماز پڑھے تو نماز کا حکم؟

Fatwa no.
355-WAT
Issued
19 جمادی الاولی 1443ھ / 24 دسمبر 2021ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مسافر بھول کر ظہر کی قصر کی بجائے پوری نماز پڑھ لے اور عصر کے وقت یاد آئے، تو کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں مسافر نے اگر دوسری رکعت پر قعدہ نہیں کیا اور یو نہی نماز مکمل کر لی ، تو اس کی فرض نماز ادا نہیں ہوئی، اس پر فرض ہے کہ اس دن کی ظہر کی قصر قضا پڑھے اور اگر اس نے دوسری رکعت پر قعدہ کیا تھا، تو اس کی ظہر کی فرض نماز ادا ہو گئی لیکن اس کے باوجود اس پر واجب ہے کہ ظہر کی فرض دور کعتیں دوبارہ واجب کی نیت سے پڑھے۔ اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ مسافر پر واجب ہے کہ نماز میں قصر کرے یعنی چار رکعت والے فرض کو دو پڑھے، اس کے حق میں دو ہی رکعتیں پوری نماز ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.