Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مردہ خواب میں زندہ دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 348-WAT
- Issued
- 18 جمادی الاولی 1443ھ / 23 دسمبر 2021
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک شخص اپنی بہن اور بیوی کے خواب میں آکر کہہ رہا ہے کہ میں زندہ ہوں مجھے قبر سے نکالو، اب کیا کریں؟
Answer (beginning)
کسی مسلمان کو دفن کر دینے کے بعد بلا اجازت شرعی اس کی قبر کو کھولنانا جائز و گناہ ہے کہ جب کسی میت کو دفن کر دیا جائے، تو اب وہ راز الہی ہے اور اس کی قبر کو کھولنا، گویا اللہ کے راز کو کھولنے کے مترادف ہے اور اس میں میت کی شدید تو ہین بھی ہے ، اور خواب کوئی شرعی دلیل نہیں لہذا خواب کی بنیاد پر قبر کھولنے کی شرعا اجازت نہیں ہے۔ چونکہ گھر کے کسی قریبی کے فوت ہو جانے کا شدید صدمہ ہوتا ہے اور اسے سوچتے رہنے کی وجہ سے عموما ایسے خواب آتے ہیں، اس لئے شرعی حکم پر عمل کریں اور قبر کو ہر گز نہ کھولیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.