Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

الٹی قمیض پہن کر نماز شروع کردی تو کیا حکم ہے؟

Fatwa no.
333-WAT
Issued
08 جمادی الاولی 1443ھ / 13دسمبر 2021

Question

زید نے بے توجہی میں الٹی قمیص پہن کر نماز شروع کر دی۔ دوران نماز اس کی توجہ گئی کہ اس نے قمیص الٹی پہنی ہوئی ہے تو اب وہ نماز جاری رکھے یا توڑ دے؟

Answer (beginning)

الٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھنے سے اگر چہ نماز ہو جاتی ہے البتہ یہ مکروہ تنزیہی ہے کہ خلاف معتاد جس طرح کپڑا پہن کر معززین کے سامنے عمومی طور پر نہ جایا جا سکے ، ایسے کپڑے میں نماز مکروہ تنزیہی ہوتی ہے۔ اگر نماز کا وقت یا جماعت فوت نہ ہوتی ہو تو مستحب یہ ہے کہ نماز توڑ کر درست طریقے سے دوبارہ پڑھے کہ یہ تو ڑ نا کامل طریقے سے ادا کرنے کے لیے ہے اور کامل طریقے سے ادا کرنے کے لیے نماز توڑنا مستحب ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.