Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کاروبار کی وجہ سے نماز قضا کرنا
- Fatwa no.
- 328-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا میں عصر و مغرب کی نمازیں اکٹھے عصر کے وقت میں پڑھ سکتا ہوں کیونکہ مغرب کے وقت میں دوکان پر کافی رش ہوتا ہے اور میری مغرب کی نماز قضا ہو جاتی ہے؟
Answer (beginning)
آپ کا مغرب کو عصر کے وقت میں پڑھنا جائز نہیں ہے اور نہ نماز مغرب عصر کے وقت میں پڑھنے سے ادا ہو گی کیونکہ ابھی اس کا وقت ہی نہیں آیا، جب اس کا وقت آئے گا تب وہ نماز فرض ہو گی۔ تجارت کی وجہ سے نماز قضا کرنے والے کے لئے وعید ہے کہ وہ کل بروز قیامت بہت بڑے کا فر تاجر ابی بن خلف کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ بلکہ علماء نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ جس نوکری میں نماز قضا ہو وہ نوکری کرنا ہی جائز نہیں۔ آپ پر لازم ہے جتنی نمازیں اس طرح وقت سے پہلے ادا کی ہیں، ان سے توبہ کر کے ان کو دوبارہ ادا کریں اور آئندہ ہر نماز کو اس کے وقت ہی میں ادا کریں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.