Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حالت حیض ونفاس میں تفسیرکی کتاب پکڑنا

Fatwa no.
310-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عورت مخصوص ایام میں تفسیر کی کتاب پکڑ سکتی ہے؟

Answer (beginning)

اس میں درج ذیل وضاحت ہے: (الف) تفسیر کی ایسی کتابیں جن میں تفسیر کی عبارت زیادہ ہوتی ہے ، جس وجہ سے ان پر قرآن پاک کا اطلاق نہیں کیا جاتا، اور انھیں چھونے کو قرآن چھونا نہیں کہا جاتا، جیسے تفسیر صاوی، تفسیر جمل اور تفسیر نعیمی تفسیر صراط الجنان وغیرہ۔ ایسی تفاسیر بے وضو اور حیض و نفاس والی عورت کے لیے پکڑنا چھونا، جائز ہے، لیکن مکروہ ہے۔ ہاں بغیر طہارت ان کتب میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جہاں پر قرآن پاک کی آیت، لفظ یا کسی بھی زبان میں اس کا ترجمہ ہوا سے نہ چھوئیں کہ وہاں بغیر طہارت ہاتھ لگانا حرام ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.