Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اگر عمرہ میں حلق کرنا ممکن نہ ہو تو حلق کا حکم؟

Fatwa no.
305-WAT
Issued
02 جمادی الاولی 1443ھ / 07 دسمبر 2021ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں نے عمرہ کر کے حلق کروایا تھا، پھر جلد ہی عمرہ کیا، بال ابھی ایک پورے سے چھوٹے ہیں، تو میں احترام سے کیسے باہر آسکتا ہوں، جبکہ میں حلق نہیں کروا سکتا، کیونکہ سر میں دانے ہیں ؟

Answer (beginning)

اگر کسی کے لئے عذر کے سبب حلق اور تقصیر دونوں ہی ممکن نہ ہوں، مثلاً بال چھوٹے ہوں، جس کے سبب تقصیر ممکن نہیں اور سر میں پھوڑے پھنسیاں ہیں جس کی وجہ سے کم از کم چوتھائی سر کا بھی حلق نہیں ہو سکتا، تو اب حلق اور تقصیر دونوں معاف ہو جاتے ہیں اور اس صورت میں حلق و تقصیر چھوڑنے کی وجہ سے کفارہ لازم نہیں ہو گا۔ اس کے مطابق پوچھی گئی صورت میں اگر پھوڑے پھنسیوں کی وجہ سے کم از کم چوتھائی سر پر بھی استرہ نہیں پھیر اجاسکتا، تو آپ کے لئے حلق و تقصیر دونوں معاف ہیں، لہذا عمرے کے بقیہ احکام مکمل کرنے کے بعد احترام سے نکلنے کی نیت سے سلے کپڑے پہن سکتے ہیں اور دیگر امور بھی بجالا سکتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.