Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

آیت کریمہ کی وضاحت

Fatwa no.
295-WAT

Question

(دعوت اسلامی) آیت کریمہ میں کون سی آیت پڑھتے ہیں، وہ بتادیں اور یہ کس وقت پڑھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

آیت کریمہ پارہ 17 سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر 87 کے اس حصے ﴿لا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَنَكَ إِلى كُنتُ مِنَ الظلمین کو کہتے ہیں۔ اور اسے کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں، ان کلمات کے ساتھ دعا کرنے کی ترغیب حدیث پاک میں بھی موجو د ہے۔ چنانچہ حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت یونس ( علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام) نے مچھلی کے پیٹ میں جب دعامانگی، تو یہ کلمات کہے: (لا اله الا انت سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ ﴾ جو مسلمان ان کلمات کے ساتھ کسی مقصد کے لئے دعامانگے ، تو اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.