Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مخصوص ایام میں آیت الکرسی پڑھنا
- Fatwa no.
- 243-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مخصوص ایام کے دوران آیت الکرسی پڑھ سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
عورت کا ایام حیض و نفاس میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا حرام ہے۔ البتہ وہ آیات جو ذکر وثناء، مناجات ودعا میں سے کسی پر مشتمل ہوں، انہیں تلاوت کی نیت کئے بغیر ، ذکر و دعا کی نیت سے پڑھ سکتی ہے اور وہ قرآنی آیات جو ذکر و ثناء و مناجات و دعا میں سے کسی پر مشتمل نہ ہوں یاذ کر و شناء و مناجات و دعا میں سے کسی پر مشتمل تو ہوں، لیکن انہیں تلاوت کی نیت سے پڑھا جائے، تو یہ حرام ہے۔ اس تفصیل کے مطابق اسلامی بہن مخصوص ایام میں آیت الکرسی کو ذکر وثناء کی نیت سے پڑھے، تو پڑھ سکتی ہے، لیکن اس حالت میں آیت الکرسی کو تلاوت کی نیت سے پڑھنا، ناجائز و حرام ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.