Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں پیشاب کا قطرہ نکلنا محسوس ہو تو نماز کا حکم؟
- Fatwa no.
- 230-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مجھے نماز میں محسوس ہوتا ہے کہ پیشاب کے قطرے آرہے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہوتا اور جگہ خشک ہوتی ہے ، اب میرے لیے کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
جب کبھی نماز میں قطرہ محسوس ہو ، کنفرم نہ ہو تو نماز جاری رکھیں، اس کے بعد چیک کریں اگر پیشاب کا اثر نہ ہو تو نماز درست ہو گئی اور اگر ثابت ہو کہ نماز کے دوران پیشاب نکلا تھا تو نماز ٹوٹ گئی، دوبارہ وضو کر کے ، پاک کپڑوں میں نماز ادا کریں۔ اور اگر اس طرح کا وسوسہ بار بار آتا ہے ، تو اس سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ وضو کے بعد اپنے پا جائے یا شلوار کی رُومالی (یعنی شرمگاہ کے قریبی کپڑے) پر پانی چھڑک لیں، پھر اگر قطرے کا وسوسہ ہو تو یہ خیال کریں کہ جو پانی چھڑکا تھا، یہ اُس کا اثر ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.