Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تہجد کی نماز کا وقت اور کتنی رکعت ہے؟
- Fatwa no.
- 227-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) تہجد کی نماز کب پڑھیں گے ، عشاء کی نماز سے پہلے یا عشاء کی نماز کے بعد ؟ اور اس کی کتنی رکعتیں ہیں؟
Answer (beginning)
تہجد کی کم سے کم دور کعات ہیں اور حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے آٹھ تک ثابت ہیں۔ عشاء کے کم از کم فرض پڑھ کر سونے کے بعد جب اٹھیں، تو اس کے بعد سے لے کر طلوع فجر یعنی فجر کا وقت شروع ہونے تک تہجد کا وقت ہے اور اگر عشاء کے فرض ادا کرنے سے پہلے نوافل ادا کیے ، خواہ سونے سے پہلے یا سونے کے بعد ، تو وہ نماز تہجد نہیں، اسی طرح عشاء کے فرض ادا کرنے کے بعد نوافل پڑھے لیکن عشاء کی نماز کے بعد سویا ہی نہ ہو ، تو وہ تہجد نہیں ہوگی، اگر چہ وہ صلوۃ اللیل یعنی رات کی عبادت میں شمار ہو جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.