Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گھٹنوں کی تکلیف کی وجہ سے کرسی پر نماز پڑھنا

Fatwa no.
208-WAT
Issued
26 ربیع الاول 1443ھ / 02 نومبر 2021 ء

Question

(دعوت اسلامی) ایک اسلامی بہن کے گھٹنوں میں سخت تکلیف ہے، جس کی وجہ سے وہ زمین پر بیٹھ کر بھی نماز نہیں پڑھ پاتیں ، تو وہ تکبیر کھڑے ہو کر کہیں اور بقیہ کرسی پر بیٹھ کر اشاروں سے پڑھ لیں، تو کیا یہ درست ہے ؟

Answer (beginning)

اگر وہ اسلامی بہن زمین پر یازمین پر رکھی ہوئی ایسی چیز جس کی اونچائی بارہ انگل سے زیادہ نہ ہو ، اس پر بھی سجدہ نہیں کر سکتیں مثلا اس طرح سجدہ کرنے سے ناقابل برداشت تکلیف ہوگی یا مرض بڑھ جائے گا یا دیر سے اچھا ہو گا، تو اس صورت میں وہ کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کر سکتی ہیں۔ اور اگر وہ اسلامی بہن زمین پر یازمین پر رکھی ہوئی ایسی چیز جس کی اونچائی بارہ انگل سے زیادہ نہ ہو، اس پر سجدہ کر سکتی ہیں، تو پھر اس صورت میں کرسی پر بیٹھ کر سجدے کے لئے اشارہ کافی نہیں ہو گا ، اگر سجدو پر قادر ہونے کے باوجود اس کے لئے اشارہ کیا تو سرے سے نماز ہی نہیں ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.