Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عشاء کی سترہ رکعتوں کاثبوت

Fatwa no.
203-WAT
Issued
22 ربیع الاول 1443ھ / 29 اکتوبر 2021 ء

Question

ہے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عشاء کے فرضوں کے ساتھ پہلے اور بعد میں مزید رکعتیں ملا کر سترہ رکعتیں پڑھی جاتی ہیں ، ان کا ثبوت کہاں سے

Answer (beginning)

عشاء کی سترہ رکعتوں کا ثبوت درج ذیل مختلف روایات سے ہے: (الف) فرضوں سے پہلے کی چار رکعتیں: ابو عبد اللہ محمد بن نصر المروزی (متوفی 294ھ) مختصر قیام اللیل میں فرماتے ہیں: حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالی عنہ عشاء سے پہلے چار رکعتیں پڑھنے کو مستحب سمجھتے تھے۔(مختصر قیام اللیل، ص88، فیصل آباد) (ب) حالت اقامت میں عشاء کے چار فرض ہونے والا معاملہ بالکل واضح ہے۔ (ج) عشاء کے بعد والی چاررکعتوں کے بارے میں احادیث: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم عشاء جماعت کے ساتھ پڑھتے تھے ، پھر اپنے گھر میں آکر چار رکعتیں پڑھتے تھے ، پھر آرام فرماتے تھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.