Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دعوت اسلامی کا صحابہ و اہل بیت کے متعلق عقیدہ

Fatwa no.
187-WAT
Issued
15 ربیع الاول 1443ھ / 22 اکتوبر 2021ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہم اسلامی بہنیں اپنے علاقے میں دینی کام کرتی ہیں، لیکن یہاں کچھ لوگ یہ مشہور کر رہے ہیں کہ دعوت اسلامی والے حضرت سید نا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو نہیں مانتے۔ اس بارے میں کوئی ایسا فتوی وغیرہ دیں کہ جس میں ہو کہ ہم تمام صحابہ اور سید نا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو مانتے ہیں، اگرچہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے یہ نعرہ دیا ہے کہ ہر صحابی نبی جنتی جنتی، لیکن پھر بھی وہ لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ اس کا کوئی جواب دے دیجئے ؟

Answer (beginning)

الحمد للہ عز و جل دعوت اسلامی اہلسنت و جماعت کی عالمگیر دینی تحریک ہے اور دعوت اسلامی والوں کے عقائد صحابہ و اہلبیت اطہار علیھم الرضوان کے حوالے سے بالکل واضح ہیں اور ان میں کوئی بھی معاذ اللہ عزوجل کسی صحابی یا اہلبیت سے بغض نہیں رکھتا، بلکہ اس حوالے سے جو اہلسنت کا موقف ہے ، وہی اپنا تا ہے۔ اس بارے میں دعوت اسلامی والوں کے کردار کو مشکوک بتانا یا متہم کرنا بالکل درست نہیں۔ اور دعوت اسلامی والوں کا پکاسنی ہو نا کئی اکابر علماء نے بیان فرمایا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.