Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تجدید نکاح کی تفصیل اور طریقہ
- Fatwa no.
- 178-WAT
- Issued
- 15 ربیع الاول 1443ھ /22اکتوبر 2021ء
Question
(دعوت اسلامی) تجدید نکاح کیا ہوتا ہے ؟ اس کی تفصیل اور طریقہ کار طریقہ بتادیجئے ؟
Answer (beginning)
تجدید نکاح کا مطلب ہے : ” نیا نکاح کرنا۔ اس کیلئے لوگوں کو اکٹھا کرناضروری نہیں۔ نکاح نام ہے ایجاب و قبول کا ۔ ہاں بوقت نکاح بطور گواہ کم از کم دو مرد مسلمان یا ایک مرد مسلمان اور دو مسلمان عورتوں کا حاضر ہو نالازمی ہے۔ خطبہ نکاح شرط نہیں بلکہ مستحب ہے۔ خطبہ یاد نہ ہو تو اعوذ باللہ اور بسم اللہ شریف کے بعد سورۂ فاتحہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ کم از کم دس درہم یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی (موجودہ وزن کے حساب سے 30 گرام 618 ملی گرام چاندی) یا اس کی رقم مہر واجب ہے۔ تو اب مذکورہ گواہوں کی موجودگی میں آپ ایجاب “ کیجئے یعنی عورت سے کہیے: ” میں نے اتنے روپے مہر کے بدلے آپ سے نکاح کیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.