Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ

Fatwa no.
171-WAT
Issued
09 ربیع الاول 1443ھ / 16 اکتوبر 2021 ء

Question

زکوۃ نکالنے کا طریقہ بتا دیجئے؟

Answer (beginning)

6 زکوۃ نکالنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ جس اسلامی تاریخ کو اور جس وقت کسی کے پاس نصاب کے برابر ومال آیا، جس پر زکاۃ بنتی ہے، جیسے روپے پیسے، پرائز بانڈ ، سونا، چاندی، تجارتی مال و غیرہ، اس اسلامی تاریخ اور ٹائم کو نوٹ کر لیا جائے ، جب آئندہ سال وہی اسلامی تاریخ اور وہی ٹائم آئے گا تو اب سال مکمل ہو جائے گا، اس وقت جتنا مال ہے ، سب کی قیمت لگا کر ٹوٹل کر لیا جائے اور جو قرض دینا ہے ، وہ مائنس کر لیا جائے اگر اب بھی نصاب کے برابر یا اس سے زائد مال بچتا ہے ، تو اب کل اماؤنٹ کو چالیس پر تقسیم کر دیں، جو جواب آئے، اتنی زکوۃ ادا کرنا آپ پہ فرض ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.