Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں کہنا؟

Fatwa no.
135-WAT
Issued
01 ربیع الاول 1443ھ / 10اکتوبر 2021ء

Question

علم نہیں' " دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کوئی شخص کسی معاملے سے اپنی براءت ظاہر کرنے کے لیے اس طرح کہتا ہے کہ : " میرے تو فرشتوں کو بھی اس بات کا علم نہیں " سوال یہ ہے کہ : کیا اس طرح کا جملہ بولنا کفر ہے ؟

Answer (beginning)

یہ کفر نہیں ہے۔ یہ فرشتوں کی توہین نہیں، یہ اردو زبان کا محاورہ ہے۔ کہنے والے کا منشا یہ ہوتا ہے کہ یہ بات تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں، یا اس کے بارے میں میں نے کبھی سوچاتک نہیں، اگر میں نے اس سلسلے میں ذہن کے اندر بھی کوئی ترکیب بنائی ہوتی تو "کراماً کاتبین کو یقینا معلوم ہو جاتا وغیرہ۔ یہ بات ذہن میں رکھئے کہ عموماً فرشتوں کو حسب حاجت اُن کے شعبے کے متعلق علم غیب تفویض کیا جاتا ہے۔ مثلا بادلوں کو چلانے اور بارش برسانے والے ملائکہ کو ان امور کے متعلق علم غیب دیا جاتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.