Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جسے سونا گفٹ کیا،اس کے انتقال کے بعد سونا واپس لینا
- Fatwa no.
- 110-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہندہ کی ماں نے ہندہ کی شادی کے وقت اس کی ساس اور سسر کے لئے تحفہ میں سونا بھیجا تھا، جس پر ان دونوں نے قبضہ بھی کر لیا تھا، اب ہندہ کی ساس اور سسر انتقال کر گئے ہیں، تو ہندہ کی ماں یہ چاہتی ہے کہ میں نے ان کو جو تحفہ دیا تھا اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں تو میر اتحفہ مجھے واپس کر دیا جائے تو کیا ایسا تحفہ واپس لیا جا سکتا ہے؟
Answer (beginning)
ہندہ کی ماں وہ تحفہ واپس نہیں لے سکتی کہ کسی کو تحفہ دینا یہ ہوتا ہے اور ہبہ کی صورت میں فریقین میں سے کسی کے مرنے کے بعد وہ لازم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے واپسی کا مطالبہ نہیں ہو سکتا۔ اور اب سونا ان کے ترکہ میں شمار ہو گا۔ وَاللهُ أَعْلَمُ عَدَ جَكَ وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم دار الافتاء اهلسنت DARUL IFTA AHLESUNNAT Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net f daruliftaahlesunnat Darulifta Ahlesunnat Dar-ul-ifta AhleSunnat feedback@daruliftaahlesunnat.net
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.