Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیوی کے انتقال کے بعد اس کے حق مہر کا کیا حکم ہے؟

Fatwa no.
78-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی شادی شدہ عورت کا انتقال ہو گیا اور اس کے شوہر نے ابھی تک حق مہر ادا نہیں کیا تھا، تو اب اس کی ادائیگی کی کیا صورت ہے ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں مرحومہ کے حق مہر کی ادائیگی شوہر کے ذمے لازم ہے اور اس حق مہر کو مرحومہ کے ترکے میں شمار کیا جائے گا۔ پھر اس حق مہر اور بقیہ ترکے کی تقسیم سے قبل، تر کے سے متعلقہ امور کی ادائیگی (مثلاً مر حومہ کے ذمے کوئی قرض ہو ، اس کی ادائیگی کے بعد اگر مرحومہ نے وصیت کی ہو ، تو ایک تہائی مال میں جائز وصیت نافذ کرنے) کے بعد ، بچ جانے والے مال کو مرحومہ کے ورثاء میں شرعی حصص کے مطابق تقسیم کر دیا جائے گا اور ورثاء میں شوہر کا حصہ بھی ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.