Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وترکی تیسری رکعت میں دعائے قنوت یا سورت پڑھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

Fatwa no.
69-WAT

Question

تو کیا حکم ہے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی وتر کی نماز ادا کرتے وقت تیسری رکعت میں سورت ملا کر رکوع میں چلا گیا یا سورت بھی نہ ملائی اور رکوع میں چلا گیا تو کیا وہ واپس کھڑے ہو کر سورت یا دعائے قنوت ملا سکتا ہے؟

Answer (beginning)

اگر کسی نے وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ اور دوسری سورت پڑھ لی مگر دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں چلا گیا تو وہ نہ قیام کی طرف لوٹے نہ رکوع میں پڑھے بلکہ آخر میں سجدہ سہو کر لے اور اگر صرف سورہ فاتحہ پڑھی، پھر اس کے بعد کم از کم کوئی چھوٹی سورت یا کم از کم تین چھوٹی آیات تلاوت نہیں کیں اور بھول کر رکوع میں چلا گیا، تو وہ واپس لوٹے اور سورت و قنوت پڑھے پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدہ سہو کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.