Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اجنبی مردوعورت کافارم پرآپس میں شادی شدہ ہونے کااظہارکرنا
- Fatwa no.
- 60-WAT
Question
(دعوت اسلامی) یہاں پر لوگ بیرون ملک جانے کے لئے کسی کے ساتھ خود کو شادی شدہ ظاہر کرتے ہیں اور فارم پر لکھ دیتے ہیں کہ میری فلاں سے شادی ہوئی ہے اور وہ بھی لکھ دیتا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں، حالانکہ در حقیقت ان کا آپس میں نکاح نہیں ہوا ہو تا، تو کیا اس طرح کر سکتے ہیں اور صرف اس طرح فارم پر دونوں طرف سے لکھنے سے ان کا آپس میں نکاح ہو جاتا ہے ؟
Answer (beginning)
بیرون ملک جانے کے لئے اجنبی مردو عورت کا اپنے آپ کو فارم پر ایک دوسرے کے ساتھ شادی ہونا، ظاہر کرنا جھوٹ اور گناہ کا کام ہے ، جس کی شرعا اجازت نہیں ہے ، لہذا اس سے اجتناب کریں، اور اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو وہ اس سے تو بہ کرے۔ اور سوال میں بیان کردہ طریقے کے مطابق اگر کسی نے خود کو فارم پر کسی کے ساتھ شادی شدہ ظاہر کیا اور دوسرے نے بھی فارم پر اس پہلے کے ساتھ شادی ہونا ظاہر کیا تو صرف اس عمل سے ان کا آپس میں نکاح منعقد نہیں ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.