Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا نفلی روزے بغیر سحری کے رکھ سکتے ہیں؟

Fatwa no.
46-WAT

Question

کیا نفلی روزے بغیر سحری کے رکھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

سحری کر ناروزے کے لئے شرط نہیں، بلکہ سنت ہے۔ لہذا اگر کسی وجہ سے سحری نہ کر سکیں، تو سحری کئے بغیر روزہ رکھ سکتے ہیں۔ البتہ جہاں تک ممکن ہو ، سحری کر کے روزور رکھنا چاہئے کہ احادیث طیبہ میں اس کے کئی فضائل مروی ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ترغیب بھی ارشاد فرمائی ہے۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین ہونی چاہئے کہ ( ادائے رمضان، نذر معین اور ) نفلی روزوں کے لئے نیت کا وقت " ضحوہ کبری تک ہے۔ اس وقت میں جب بھی نیت کر لیں، یہ روزے ہو جائیں گے۔ لہذا اگر کسی نے ان روزوں میں سے کسی روزے کی نیت سحری کے وقت نہ کی، لیکن ضحوہ کبری سے پہلے پہلے کر لی، تو اس کا روزہ ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.