Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے میں کھانے کا ذائقہ محسوس ہو تو حکم
- Answered by
- مفتی محمد حسان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 5434-WAT
- Issued
- 08 ربیع الاول 1448ھ / 22 اگست 2026ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم روزے کی حالت میں حلق میں کھانے کا ذائقہ محسوس ہو تو کیا حکم ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ سحری کے دوران چائے پی جاتی ہے ، پھر کلی کرنے کے باوجود، سحری ختم ہونے کے بعد، اس کا تھوڑا تھوڑا ذائقہ محسوس ہوتا رہتا ہے ، تو اس صورت میں روزہ رہے گا یا نہیں ؟ جواب بوقت سحری کسی چیز کو کھایا اور کھانے کے بعد کلی وغیرہ بھی کرلی، پھر سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد بحالت روزہ حلق میں اُس کھائی ہوئی چیز کا ذائقہ محسوس ہوا، تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹا، کیونکہ یہ بعینہ وہی چیز نہیں ، بلکہ اس کھائی ہوئی چیز کا اثر ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.