Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
منسا فاطمہ نام رکھنا کیسا نیز اسکا مطلب؟
- Fatwa no.
- 5430-WAT
- Issued
- 07 ربيع الآخر 1448ھ / 19 ستمبر 2026ء
Question
کیا بچی کا نام "منسا فاطمہ "رکھ سکتے ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
سوال کیا بچی کا نام "منسا فاطمہ "رکھ سکتے ہیں ؟ جواب بسم الله الرحمن الرحيم منسا فاطمہ نام رکھنے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بنسا ( میم کے زیر اور نون کے سکون کے ساتھ ) ، اسم آلہ کا صیغہ ہے ، جس کا معنی ہے " بھول جانے کا آلہ " اس معنی کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صرف فاطمہ رکھ لیں یا دوسری صحابیات، صالحات رضی اللہ تعالی عنہن کے نام پر رکھیں کہ اس سے امید ہے کہ ان کی برکات بچی کے شامل حال ہوں گی، نیز اس سے حدیث پاک پر عمل بھی ہوگا، کہ حدیث پاک میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.