Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا جمعہ کے دن غسل نہ کرنا گناہ ہے؟

Answered by
مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
5387-WAT
Issued
05 ربیع الاول 1448 - 19 اگست 2026 علم الافتاء اهلسنت

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم جمعہ کے دن غسل نہ کرنا گناہ ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جمعہ کے دن غسل نہ کرنے سے آدمی گنہگار ہو جاتا ہے؟ جواب جس شخص پر جمعہ فرض ہے ، اس کے لیے جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے ۔ لہذا اگر کوئی عذر نہ ہو تو نماز جمعہ کے لیے غسل کا اہتمام کرنا چاہیے، کیونکہ احادیث مبارکہ میں اس کی ترغیب وارد ہوئی ہے۔ تاہم جمعہ کے دن غسل نہ کرنے سے آدمی گنہگار نہیں ہوتا ، اور بغیر غسل کے نماز جمعہ ادا کرنا بھی درست ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.