Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرض قراءت سے زائد میں غلطی ہونے پر نماز کا حکم

Answered by
مفتی محمد حسان عطاری مدنی
Fatwa no.
5367-WAT
Issued
19 ربیع الاول 1448ھ /02 ستمبر 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم فرض قراءت سے زائد قراءت میں غلطی ہونے پر نماز کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ دوران نماز، ایک آیت پڑھنا فرض ہے ، اگر کسی شخص نے ایک آیت سے زیادہ پڑھا ، اور اس اضافے میں غلطی کر دی ، تو کیا نماز فاسد ہوگی ؟ جواب دوران نماز قراءت کرتے وقت ایسی غلطی ہو جائے ، جس کی وجہ سے معنی فاسد ہو، اور اس کی اصلاح نہ کی گئی، تو نماز فاسد ہو جاتی ہے ، اور اس میں قراءت کی کوئی مقدار مقرر نہیں، پوری قراءت میں کہیں بھی ایسی غلطی کی کہ جس سے معنی فاسد ہو گئے ، اور اس کی اصلاح نہ کی، تو نماز فاسد ہو جائے گی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.