Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہر نماز کیلئے نیا وضو ضروری ہے؟

Answered by
مولا نا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
5359-WAT
Issued
04 ربیع الاول 1448ھ / 18 اگست 2026 ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم کیا ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے ؟ کیا ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے ؟ جواب دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری نہیں، بلکہ اگر پہلے سے وضو ہو اور وضو کے بعد کوئی ایسی چیز نہ پائی گئی کہ جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ، تو ایک ہی وضو سے متعدد نمازیں ادا کی جا سکتی ہیں۔ البتہ ثواب کی نیت سے وضوپر وضوکرنا باعث اجر و فضیلت ہے ، جیسا کہ حدیث پاک میں ارشاد فرمایا گیا : جس شخص نے پاکیزگی ، یعنی با وضو ہونے کی حالت میں دوبارہ وضوکیا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.