Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا کسی بزرگ کے وصال کے بعد ان سے بیعت ہو سکتی ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 5318-WAT
- Issued
- 06 ربیع الاول 1448ھ / 20 اگست 2026ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم کسی بزرگ کے وصال کے بعد ان سے بیعت ہونا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی بزرگ کے وصال کے بعد ان سے بیعت ہو سکتی ہے؟ جواب بیعت ہونے کے لیے ضروری ہے کہ پیر صاحب بقید حیات ہوں، لہذا بعد وفات ان سے بیعت نہیں ہو سکتی، ہاں ! ان کے اجازت یافته ، جامع شرائط خلیفہ ہوں ، تو ان کے ذریعے ان کے سلسلے میں بیعت کی جاسکتی ہے ۔ فتاوی تاج الشریعہ میں سوال ہوا کہ کیا ایسے بزرگ سے جن کا وصال ہو چکا ہو ، ان سے بیعت کی جا سکتی ہے ؟ جوابا ارشاد فرمایا : " بیعت معہودہ شیخ کی زندگی ہی میں ممکن ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.