Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
من و سلویٰ کیا ہے؟
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی دام الافيا الملت
- Fatwa no.
- 5289-WAT
- Issued
- 02 صفر المظفر 1448ھ / 17 جولائی 2026ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم من و سلویٰ کی وضاحت دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں من و سلویٰ کیا ہے ؟ اس کے متعلق تفصیل بتا دیں ۔ جواب اکثر مفسرین کے مطابق " من " سے مراد ترنجبین" ہے ۔ اور سلوی سے مراد بٹیر یا بٹیر کی مثل کوئی پرندہ ہے ۔ اور ترنجبین " ایک قسم کی شکر، جو خراسان میں اکثر درخت جو اسا یا اونٹ کٹارے کے کانٹوں پر شبنم کی طرح گر کر جم جاتی ہے ، مسہل میں اکثر کام آتی ہے ۔ تفسیر جلالین میں ہے "{ المن والسلوى}هما الترنجبين والطير السماني "ترجمہ : من و سلوی سے مراد تر نجبین اور بٹیر نامی پرندہ ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.