Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں Meta Glasses سے دیکھ کر قرآن پڑھنا کیسا؟
- Answered by
- مفتی محمد حسان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 5188-WAT
- Issued
- 24 محرم الحرام 1448 / 10 جولائی 2026. دار الافتاء اهلسنت
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم نماز میں Meta Glasses کے ذریعے دیکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ سننے میں آرہا ہے کہ آنے والے رمضان میں Meta Glasses پہن کر تراویح میں بغیر غلطی کے قرآن سنانا ممکن ہوگا ، اگر ایسا ہوا، تو اس طرح نماز میں قرآن دیکھ کر پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟ جواب نماز میں Meta Glasses پہن کر اس میں قرآن پاک دیکھ کر تلاوت کرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی، کیونکہ احناف کے نزدیک خواه نماز تراویح ہو یا کوئی اور ، بہر صورت نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر تلاوت کرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.