Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عاشورا جمعہ کو ہو تو روزہ رکھنا کیسا؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم دس محرم الحرام جمعہ کے دن ہو، تو اس دن روزہ رکھنے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر 10 محرم الحرام جمعہ کا دن ہو، تو کیا اس دن روزہ رکھ سکتے ہیں ؟ جواب جی ہاں ! اگر 10 محرم الحرام جمعہ کے دن ہو تو اس دن بھی روزہ رکھ سکتے ہیں، اور یہ بہت ثواب کا کام ہے ۔ اور اگر یہ اشکال ہو کہ تنہا جمعہ کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے ، تو اس کا جواب یہ ہے کہ : اول تو تنہا جمعہ کا روزہ رکھنے کی جو کراہت ہے ، وہ اس صورت میں ہے جبکہ جمعہ کی خصوصیت کی وجہ سے روزہ رکھا جائے ، جبکہ یہاں جمعہ کی خصوصیت کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا جارہا، بلکہ عاشورا کی خصوصیت کی وجہ سے رکھا جا رہا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.