Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کی سنت بعدیہ حدیث سے ثابت ہیں؟
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم جمعہ کی سنت بعد یہ کا حدیث سے ثبوت دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جمعہ کے بعد جو ہم سنتیں پڑھتے ہیں، یہ پڑھنی چاہیں یا نہیں ؟ کوئی صحیح حدیث وغیرہ مل جائے گی ؟ جواب جی ہاں! جمعہ کے بعد والی سنتیں صحیح حدیث سے ثابت ہیں، اور ان کو بھی پڑھنا چاہیے ، جن کی تفصیل درج ذیل ہے : جمعہ کے بعد چھ رکعتیں سنت ہیں ۔ ان میں سے چار سنت مؤکدہ ہیں ، جن کو بلاعذر ایک بار بھی چھوڑنے والا ملامت کا مستحق ٹھہرتا ہے ، اور اگر کوئی ترک کرنے کی عادت بنالے تو وہ عذاب کا مستحق ہو جاتا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.