Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سنت اور نفل نماز کی ایک رکعت میں کئی سورتیں پڑھنا کیسا؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم سنن و نوافل کی ایک رکعت میں ایک سے زائد سورتیں پڑھنے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نوافل یا سنتوں میں چار پانچ چھوٹی سورتیں ایک رکعت میں ، اور چار پانچ دوسری رکعت میں پڑھنا کیسا ہے ؟ مکروہ ہے یا خلاف اولی ؟ جواب وقت میں وسعت ہو، تو سورتوں کی ترتیب کا خیال کرتے ہوئے ، سنن و نوافل کی ایک رکعت میں ایک سے زائد سورتیں پڑھ سکتے ہیں ۔ نیز ایک سے زائد سورتیں پڑھتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ دوسری رکعت کی قرات پہلی رکعت کی قرات سے زائد نہ ہو، کہ فرائض کی طرح نوافل میں بھی دوسری رکعت میں پہلی رکعت سے لمبی قرات کرنا مکروہ ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.