Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عرفہ فاطمہ نام رکھنا کیسا نیز اسکا مطلب؟
- Answered by
- مولانا اعظم عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 5123-WAT
- Issued
- 01 محرم الحرام 1448ھ / 17 جون 2026ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم عرفہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس کے بارے میں کہ عرفہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ؟ جواب عرفہ "عرف " سے بنا ہے، جس کا معنی ہے " پہچانا ۔ " ذوالحجۃ الحرام کی نویں تاریخ کو بھی عرفہ کہتے ہیں، اور اسی سے عرفات (میدان عرفات) ہے ۔ لہذا یہ نام بھی رکھ سکتے ہیں ۔ اور "فاطمہ " ہمارے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر ، خاتون جنت رضی اللہ تعالی عنہا کا بابرکت نام بھی ہے ، لہذا عرفہ فاطمہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.