Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ٹشو پیپر سے استنجا کے بعد نماز پڑھنا کیسا؟
- Answered by
- ابو شاید مولانا محمد ماجد علی مدنی
- Fatwa no.
- 5059-WAT
- Issued
- 16 ذوالحجۃ الحرام 1447ھ / 02 جون 2026ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم ٹشو پیپر سے استنجا کرنے کے بعد نماز پڑھنا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ٹشو پیپر سے استنجا کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ نیز پانی کی ٹھنڈک سے قطرے آنے کی صورت میں ٹشو پیپر استعمال کرنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب اگر نجاست مخرج (اگلے یا پچھلے مقام) سے ، درہم کی مقدار سے زیادہ حصے پر نہ لگے ، تو ٹشو پیپر سے استنجا کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں، کہ ٹشو پیپر اسی طرح کے مقاصد کے لیے تیار کیے جاتے ہیں ، اور ان سے صفائی کا حصول بھی ہو جاتا ہے ، ہاں! ممکنہ صورت میں ڈھیلوں کا استعمال بہتر ہے، البتہ ! ٹشو یاڈھیلوں کے استعمال کے بعد پانی سے طہارت سنت ہے ، بلا عذر اسے ترک کرنا مکروہ ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.