Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نومولود بچے کے بال اتارنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

Answered by
مولانا محمد علی عطاری مدنی
Fatwa no.
5055-WAT
Issued
15 ذوالحجۃ الحرام 1447ھ / 01 جون 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم نومولود بچے کے اتارے گئے بالوں کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نومولود بچے کے اتارے جانے والے بالوں کا کیا کیا جائے ؟ جواب نومولود بچے کے اتارے جانے والے بالوں کے متعلق حکم شرعی یہ ہے ، کہ ان کو ممکنہ صورت میں دفن کر دیا جائے ، کہ انسانی بدن سے جو چیز جدا ہو، اس کے متعلق یہی حکم ہے ، کہ اسے دفن کر دینا چاہیئے ۔ نیز بعض لوگوں میں ایک فضول رسم پائی جاتی ہے ، کہ وہ بچے کے پیدائشی بالوں کو سنبھال کر رکھتے ہیں، اس کا شریعت میں کوئی حکم نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.