Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کے رکوع سے اٹھتے وقت مقتدی کیا کرے؟

Answered by
مولانا محمد انس رضا عطارمی مدنی
Fatwa no.
5032-WAT
Issued
05 ذوالحجۃ الحرام 1446ھ / 22 مئی 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم جماعت میں مقتدی کو رکوع سے کب اٹھنا چاہیئے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جماعت میں جب امام رکوع سے اٹھتا ہے ، تو کیا مقتدی کو امام کے ساتھ اٹھنا چاہیے ، یا جب امام سیدھا کھڑا ہو جائے ، یعنی قومہ میں آ جائے ، تو پھر مقندی رکوع سے اٹھنا شروع ہو ؟ جواب پوچھی گئی صورت میں افضل یہ ہے کہ مقتدی ہر فعل ، امام کے ساتھ ساتھ بجالائے یعنی مقتدی کے ہر رکن کی ابتدا، امام کی ابتدا کے ساتھ ، اور ہر رکن کا اختتام امام کے رکن کے اختتام کے ساتھ ہو، یہ عین طریقہ مسنونہ ہے ، اسی کو فقہائے کرام نے افضل قرار دیا ہے ، لہذا اسی کے مطابق عمل کیا جائے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.