Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

والدین کا فطرانہ دینا اولاد پر لازم ہے؟

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
4945-WAT
Issued
12 شوال المکرم 1447ء / 01 اپریل 2026. DaruliftaAhlesunnat

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم کیا والدین کا فطرانہ ادا کرنا اولاد پر لازم ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا بوڑھے ماں باپ کا فطرانہ بھی اولاد پر ادا کرنا ضروری ہوگا ؟ جواب بوڑھے والدین کے پاس خواہ مال ہو یا نہ ہو، اولاد پر ان کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا لازم نہیں ہوتا ، ہاں ! اگر والدین کے پاس حاجات اصلیہ اور قرض کے علاوہ نصاب کی بقدر مال ہونے کی وجہ سے صدقہ فطر واجب ہوتا ہو، اور اولاد اپنے والدین کی طرف سے ان کی اجازت کے ساتھ صدقہ فطر ادا کر دے، تو ادا ہو جائے گا، لیکن یہ یادر ہے کہ اس میں والدین کی اجازت کا ہونا ضروری ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.