Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
معذور شرعی قضائے عمری کیسے ادا کرے؟
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم معذور شرعی اپنی قضائے عمری کس طرح پڑھے گا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) معذور شرعی اپنی قضائے عمری کس طرح پڑھے گا اس کا تفصیلی مسئلہ بتا دیں؟ جواب اگر کوئی شخص معذور شرعی ہو مثلا اسے پیشاب کے قطرے اس طرح آتے ہوں کہ نماز کا پورا وقت گزر جاتا ہے ، لیکن وہ کوشش کرنے کے باوجود اس پورے وقت میں وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے پر قادر نہیں ہوتا، تو ایسے شخص کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ ہر فرض نماز کا وقت داخل ہونے پر وضو کرے اور اُس وضو سے ادا، قضائے عمری، سنت ، نفل وغیرہ جتنی نمازیں چاہے پڑھ سکتا ہے ۔ اس دوران پیشاب کے قطرے نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.