Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ہیجڑے کی نماز جنازہ پڑھنا
- Answered by
- ابو شاید مولانا محمد ماجد علی مدنی
- Fatwa no.
- 4875-WAT
- Issued
- 14 شوال المکرم 1447 / 03 اپریل 2026
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم ہیجڑے کی نماز جنازہ کا حکم ہیجڑا فوت ہو جائے تو اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ جواب دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہیجڑا اگر مسلمان ہے ، تو اس کی نماز جنازہ پڑھنا نہ صرف جائز، بلکہ فرض ہے ، اگر چہ وہ کیسا ہی گنہگار و مرتکب کبائر ہو ۔ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے سوال ہوا کہ اگر ہجڑہ مرجائے اُس پر نماز جنازہ پڑھی جائے یا نہیں ؟ اور پڑھی جائے تو نیت مرد کی کی جائے یا عورت کی ؟ تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا : "ہجڑہ اگر مسلمان ہے تو اس کے جنازہ کی نماز فرض ہے ، اور نیت میں مرد عورت کی تخصیص کی کوئی حاجت نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.