Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خون نکلنے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟

Answered by
مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
Fatwa no.
4794-WAT
Issued
13 رمضان المبارک 1447 / 03 مارچ 2026. دار الافتاء اهلسنت

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم خون نکلنے سے روزے پر اثر پڑتا ہے یا نہیں ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بواسیر کی بیماری کی وجہ سے جو پچھلے مقام سے خون آتا ہے ، کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ جواب پچھلے مقام یا جسم کے کسی بھی حصے سے خون کے محض نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ بدائع الصنائع میں ہے قال النبي صلى الله علیه وسلم: الفطر ممايدخل، والوضوء مما يخرج“ ترجمہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : روزہ ان چیزوں سے ٹوٹتا ہے جو (جسم کے اندر) داخل ہوں ، اور وصنوان چیزوں سے ٹوٹتا ہے جو ( جسم سے خارج ہوں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.