Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حیض میں قصیدہ بردہ شریف پڑھنا کیسا؟
- Answered by
- مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4779-WAT
- Issued
- 07 رمضان المبارک 1447هـ / 25 فروری 2026 ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم مخصوص ایام میں قصیدہ بردہ شریف پڑھنا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا عورت حیض کی حالت میں قصیدہ بردہ شریف پڑھ سکتی ہے ؟ جواب حیض کی حالت میں قصیدہ بردہ شریف پڑھنا جائز ہے ، کہ حیض کی حالت میں قرآن پاک پڑھنا جائز نہیں ، قرآن پاک کے علاوہ ذکر واذکار، مناجات دعائیں وغیرہ پڑھنے کی اجازت ہے ، ہاں بہتر یہ ہے کہ پڑھنے سے پہلے وضو یا کلی کرلے ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے ”و يجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ونحو ذلك “ترجمہ : جنبی اور حائضہ کے لئے مختلف دعائیں پڑھنا ، اذان کا جواب دینا ، وغیرہ جائز ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.