Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کیلئے کن دنوں میں نمازیں معاف ہیں؟

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
4767-WAT
Issued
06 شعبان المعظم 1447ھ /26 جنوری 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم عورت پر مخصوص ایام کی نمازیں معاف ہیں دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عورت کے لئے کن کن ایام میں نمازیں معاف ہیں ؟ جواب عورت کے لئے حیض اور نفاس کے ایام میں نمازیں معاف ہیں ، اور ان نمازوں کی قضنا بھی لازم نہیں ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے ”الأحكام التي يشترك فيها الحيض والنفاس ثمانية (منها ) أن يسقط عن الحائض والنفساء الصلاة فلا تقضي " ترجمہ : وہ احکام جن میں حیض اور نفاس والی خواتین مشترک ہیں ، وہ آٹھ ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ حیض اور نفاس والی خواتین سے نماز ساقط ہو جاتی ہے ، پس اس کی قضا بھی نہیں کی جائے گی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

Appears in topics

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.